• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی مداح وکٹری پریڈ دیکھنے کیلئے درخت پر چڑھ گیا، دلچسپ ویڈیو وائرل


آئی سی سی ورلڈ کپ ٹی ٹوئنٹی 2024ء کے چیمپینز کی جیت کا جشن قریب سے دیکھنے کے لیے بھارتی مداح درخت کی ناذک سی شاخ پر چڑھ گیا۔

یاد رہے کہ دو روز قبل ہی بھارت نے ورلڈ کپ جیت کر آنے والی اپنی ٹیم کا ممبئی کے ایئرپورٹ پر تاریخی استقبال کیا ہے۔

سوشل میڈیا پر ایک بھارتی کرکٹ کے متوالے کی دلچسپ ویڈیو وائرل ہے جس میں مداح کو ٹیم کو قریب سے دیکھنے کے لیے اپنی جان خطرے میں ڈالتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

اس دوران شائقین اور مداحوں کی بھیڑ کے سبب متعدد دلچسپ لمحات کے ساتھ کچھ ناخوشگوار واقعات بھی دیکھنے کو ملے۔

ٹیم کے استقبال کے لیے جہاں پورا ممبئی سمندر کنارے امڈ آیا وہیں عوام کو نقصان کا بھی سامنا کرنا پڑا۔

ان سب واقعات پر ایک مداح بازی لے گیا جس کی ویڈیو ناصرف وائرل ہے بلکہ اس پر صارفین دلچسپ تبصرے بھی کر رہے ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے بھارتی کرکٹ ٹیم کا ایک مداح اس وقت درخت پر چڑھ گیا جب ٹیم کی ٹرک پر ’وکٹری پریڈ‘ کروائی جا رہی تھی۔

دلچسپ و عجیب سے مزید