• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محرم الحرام، علمائے کرام اتحاد اور ملکی یکجہتی کو اہمیت دیں، ضیاء عباس

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سینئر سیاست داں اور مسلم لیگ کے سابق سیکریٹری جنرل سید ضیاء عباس نے کہا ہے کہ محرم الحرام میں دہشت گردی کے خدشات کے پیش نظر علمائے کرام اتحاد اور ملکی یک جہتی کو اہمیت دیں،بھارت اور افغانستان کی کوشش ہے کہ محرم الحرام میں پاکستان میں دہشت گردی سے حالات کو خراب کیا جائے ان حالات میں ہمیں بہت زیادہ محتاط انداز اختیار کرنا ہوگا،مذہبی روادری کو اہمیت دینا ہوگی، سوشل میڈیا پر بھی کسی قسم کی مذہبی نفرت آمیز مواد کو شئیر نہیں کرنا چاہئے، انہوں نے تمام علمائے کرام سے اپیل کی کہ وہ اپنی تقاریر میں ملکی یک جہتی کو فروغ دیں،محرم الحرام میں ہمیں اسلامی تعلیمات کے فروغ اور امام حسین کی قربانی کو اہمیت دینا چاہئے،ہمیں اس موقع پر غزہ میں اسرائیلی مظالم کی بھی مذمت کرنا چاہئے۔

ملک بھر سے سے مزید