اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر قانون اعظم تارڑ نے کہا ہے کہ آئینی ترامیم پر آئندہ دو روز میں اتحادی جماعتوں اور حزب اختلاف کے ساتھ مشاورت کی جائیگی۔ میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ آئینی ترامیم کے متعلق وکلا تنظیموں نے بھی اپنی سفارشات دیدی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آئینی ترامیم پر کام جاری ہے، کچھ فریقین کی طرف سے تجاویز موصول ہوئی ہیں۔