• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئینی ترامیم کی کوشش کواعلیٰ عدلیہ پر حملہ سمجھتے ہیں، زین شاہ

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سندھ یونائٹیڈ پارٹی کے صدر سید زین شاہ نے کہا ہے کہ آئینی ترامیم کی کوشش کو اعلیٰ عدلیہ پر حملہ سمجھتے ہیں، ملک کے فوجی سربراہ کی جانب سے سندھ سمیت ملک میں نئے صوبوں کے قیام کی بات کی ہے، جسکا ملک کے فوجی سربراہ کو کوئی اختیار نہیں ہے، اس طرح کا غیر سنجیدہ اور غیر ذمہ دار بیان فیڈریشن کے تصور کیخلاف ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جی ایم سید ایڈیفیس جامشورو میں پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس کے بعد پریس بریفنگ میں کیا۔

ملک بھر سے سے مزید