• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولو گراؤنڈ میں آج مذہبی جماعت کی تقریب، نیا ٹریفک پلان جاری

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) پولو گراؤنڈ میں منعقد ہفتہ ( آج ) کو ہونے والی مذہبی جماعت کی تقریب کے حوالے سے ٹریفک پولیس نے پارکنگ انتظامات اور ٹریفک پلان جاری کردیا۔ 

ترجمان کراچی ٹریفک پولیس کے مطابق 5 اکتوبر 2024 کی شام 7 بجے بارہ دری نزد باغ جناح (پولو گراؤنڈ) میں مذہبی جماعت کی جانب سے تقریب منعقد کی جارہی ہے۔

تقریب میں شرکت کرنے والے افراد ڈی جے کالج اور وائے ایم سی اے گراؤنڈ میں گاڑیاں پارک کرسکتے ہیں۔ 

پروگرام کے دوران ایوان صدر روڈ فوارہ چوک سے کھجور چوک تک ٹریفک کے لئے بند رہے گا۔ مذکورہ راستوں کے بند ہونے کے باعث سفر کرنے والے متبادل راستوں آئی آئی چندریگر روڈ، شاہین چوک سے آنے والی ٹریفک کو ضیا الدین روڈ، کھجور چوک سے پی آئی ڈی سی چوک، بائیں جانب کلب روڈ سے میٹروپول سے کلفٹن یا شارع فیصل کی جانب موڑ دیا جائے گا یا شاہین کمپلیکس سے ایم آر کیانی چوک سے زینب مارکیٹ کی جانب جا سکیں گے۔

زینب مارکیٹ سے آنے والی ٹریفک کو ایٹریم مال،فوارہ چوک آواری سگنل سے بائیں شارع فیصل اور دائیں جانب تین تلوار، کلفٹن کی جانب موڑ دیا جائے گا۔ سندھ کلب چوک میٹروپول سے فوارہ چوک تک دونوں اطراف نو پارکنگ زون ہوگا۔

ملک بھر سے سے مزید