• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محمد بلال ماربل انڈسٹریز ایسوسی ایشن کے بلامقابلہ چیئرمین منتخب

کراچی (اسٹاف رپورٹر) محمد بلال خان مہمند آئندہ 2سال کے لیے آل پاکستان ماربل انڈسٹریز ایسوسی ایشن کے بلامقابلہ چیئرمین منتخب ہوگئے ہیں۔ بحیثیت چیئرمین اپنی ذمہ داریاں سنبھالنے کے بعد جنگ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہماری مائننگ اندسٹری میں بہت پوٹیشنل ہے،ہم اس اندسڑی کو ترقی دے کر اپنے تمام بیرونی قرضے اتار سکتے ہیں ،پاکستان کے تما م بیرونی قرضے 150 ارب ڈالر کے ہیں جبکہ ریکوڈیک کے ایک بلاک کی مالیت 250 ارب ڈالر مالیت کی ہے ،ریکوڈیک کے ایسے 17 بلاک ہیں ، بلال خان نے کہا کہ ماربل اور مائننگ اندسٹری کی ترقی میں بڑی رکاوٹ مائننگ لیز پر غیر اعلانیہ پابندی ،لائسنس کے مسائل اور ٹیکسوں کی بھر مار ہے ،ایکسپورٹ میں بھی بڑی رکاوٹ حکومت کے ٹیکس ہیں ،اب حکومت نے ٹیکس کم کرنے کی بجائے اسے ریگولیٹری رجیم میں شامل کر لیا ہے ،فاٹا میں بینک نہ ہونے جبکہ حکومت کی جانب سےایکسپورٹ کے لئے بینک سے بینک ٹرائزیکشن لازم ہے ،ایک سوال پر انھوں نے کہا کہ ماربل کی ایکسپورٹ بڑھانے کے لئے ویلیو ایڈیشن کی جانب جانا ضروری ہے لیکن بجلی کے انتہائی بلند ٹیرف ، لوڈ شیڈنگ اور ٹیکس کی وجہ سے ویلیو ایڈیشن نہیں ہو رہی۔

ملک بھر سے سے مزید