• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گلشن معمار، مبینہ پولیس مقابلے میں ملزم ہلاک

کراچی( اسٹاف رپورٹر )گلشن معمار پولیس نے کریم شاہ مزار روڈ پر مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ملزم کو ہلاک کردیا۔پولیس کے مطابق ہلاک ملزم کے دو ساتھی مبینہ طور پر زخمی حالت میں موقع سے فرار ہو گئے۔پولیس نے ہلاک ملزم کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ بمعہ ایمونیشن، چلیدہ خولز، چھینا گیا موبائل فون اور نقدی رقم برآمدکرلی ۔پولیس کے مطابق ہلاک اور فرار ملزمان راہگیر شہری عبدالوحید کو واردات کا نشانہ بنا رہے تھے کہ گشت پر مامور پولیس موقع پر پہنچی تو ملزمان نے فائرنگ کر دی۔جوابی فائرنگ میں ایک ملزم مارا گیا اور دو زخمی حالت میں فرار ہو گئے۔

ملک بھر سے سے مزید