• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریلوے میں جعلی بھرتیاں‘ فرضی ڈیوٹی‘ لاکھوں لوٹ لئے گئے

لاہور(این این آئی) پاکستان ریلوے میں جعلی بھرتیوں کے اسکینڈل کا انکشاف ہوا ہے، جس میں فرضی ڈیوٹیاں لگا کر لوگوں سے لاکھوں روپے لوٹ لیے گئے۔ذرائع کے مطابق سادہ لوح افراد کو ریلوے میں بھرتی کرانے کا جھانسہ دے کر لوٹ لیا گیا۔ مذکورہ افراد سے لاہور ریلوے اسٹیشن،ڈیزل شیڈ اور دیگر مقامات پر فرضی ڈیوٹیاں بھی کرائی گئیں۔ بھرتیوں کے بوگس لیٹر جاری کر کے لاکھوں روپے کی رقم بٹوری گئی۔ ریلوے پولیس لاہور نے ملزمان ارسلان، افتخار احمد، اسٹیشن ماسٹر، کلرک اور پلیٹ فارم انسپکٹر عثمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ اسکینڈل میں ملوث ملزمان لاکھوں روپے کی رقم لے کے رفو چکر ہو گئے ہیں۔متاثرہ افراد کی جانب سے درخواست ملنے پر ریلوے پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے۔
ملک بھر سے سے مزید