• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اداکارہ اور ماڈل عمارہ چوہدری کی کھٹی میٹھی گفتگو ”ہنسنا منع ہے“ میں دیکھیں

کراچی (جنگ نیوز)کم وقت میں شہرت کی بلندیوں کو چھولینے والی شوبز انڈسٹری کی نامور اداکارہ اور ماڈل عمارہ چوہدری ہفتے کو ”جیونیوز“ کے شو ”ہنسنا منع ہے“ کی مہمان بنیں گی۔ عمارہ چوہدری شوبز انڈسٹری میں آتے ہی کیسے چھا گئیں، کیا اُنہیں والدین کی سپورٹ حاصل تھی، نئے پروجیکٹس کونسے ہیں، کیا نئے لوگوں کو بھی شوبز انڈسٹری میں قدم رکھنا چاہیئے؟۔ یہ سب کچھ اُنہوں نے مزیدار شو میں بتایا۔ حاضرین نے بھی اُن سے سوال پوچھے۔ اُن کے ساتھ گیمز کا دلچسپ مقابلہ بھی ہوا۔ ایک شخص نے اپنی سریلی آواز میں گیت کا گر ہر ایک کا لہو گرمادیا۔ شو کا مکمل احوال ناظرین تابش ہاشمی کی میزبانی میں رات11بجکر5منٹ پر دیکھ سکیں گے۔
ملک بھر سے سے مزید