• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد، استنبول پروازوں کی عارضی معطلی مسافروں کی کمی کی وجہ سے ہے، پی آئی اے

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)ترجمان پی آئی اے نے مختلف اخبارات میں شائع ہونے والی خبر "پی آئی اے نے ترکی کے لیے فلائٹ آپریشن روک دیا" کے حوالے سے شائع ہونے والی خبر کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی آئی اے نے اپنے استنبول فلائٹ آپریشن کو سلاٹ اور انوینٹری کی عدم ادائیگی کی وجہ سے معطل نہیں کیا، ۔ترجمان نے کہا کہ پی آئی اے کا ترکش ایئرلائن کے ساتھ کوڈ شیئر کا معاہدہ ہے اور دونوں ایئرلائنز مضبوط کاروباری تعلقات برقرار رکھتی ہیں۔ اس وقت پی آئی اے اسلام آباد سے استنبول کے لیے ہفتہ وار دو پروازیں چلا رہی ہے۔ ان پروازوں کی عارضی معطلی بنیادی طور پر موجودہ سیزن میں مسافروں کی کم طلب کی وجہ سے ہے۔ مزید برآں پی آئی اے نے زیادہ ریونیو کے حصول کے لیے اس انوینٹری کو سعودی عرب کے لئے پروازوں کی تعداد میں اضافہ کیا گیا ہے۔ ترجمان نے مزید کہا کہ استنبول کے لیے پروازوں کی معطلی عارضی ہے اور قومی پرچم بردار کمپنی موسم سرما کے شیڈول میں دوبارہ سے استنبول کے لئے پروازیں شروع کرے گی۔

ملک بھر سے سے مزید