• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی(نیوزڈیسک) مسجد الحرام کی انتظامیہ اور الحرمین الشریفین کی جنرل پرزیڈنسی نے محرم الحرام کا آغاز ہوتے ہی غلاف کعبہ کو تبدیل کردیا۔تفصیلات کے مطابق رواں سال بھی انتظامیہ کی جانب سے نئے اسلامی سال یعنی محرم الحرام 1446 ہجری کے آغاز کے ساتھ ہی غلاف کعبہ کو تبدیل کیا گیا۔غلاف کعبہ (کسوہ) کو ایک ٹرک میں لایا گیا جسکے بعد گاڑیوں اور متوالین نے اُسے خانہ کعبہ تک پہنچایا اور پھر پرانے غلاف کو اتار کر نیا کسوہ چڑھایا گیا۔غلاف کعبہ کی تبدیلی کے وقت مسجد الحرام میں ہزاروں کی تعداد میں نمازی اور زائرین موجود تھے جو اس روح پرور تقریب کا حصہ بنے۔

ملک بھر سے سے مزید