• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانوی وزیراعظم نے غیر قانونی تارکین کا بے دخلی منصوبہ ختم کردیا

لندن (نیوزڈیسک) نومنتخب برطانوی وزیراعظم سرکیئراسٹارمرنے غیر قانونی تارکین کا بے دخلی منصوبہ ختم کردیا۔ برطانوی اخبار ٹیلی گراف کے مطابق منصوبے کے تحت برطانیہ پہنچنے والے غیر قانونی تارکین کو روانڈا بھیجا جانا تھا، اسکیم کے خاتمے سے برطانیہ کو اگلے سال اور 2026میں 50ملین یورو کی بچت ہوگی۔ اس حوالے سے لیبر پارٹی کے اندرونی ذرائع نے برطانوی اخبار کو تصدیق کردی ہے۔ لیبر پارٹی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ روانڈا منصوبہ اب ’’مردہ‘‘ ہوچکاہے اس سے ملک کوکوئی فائدہ نہیں ہوسکتا۔ برطانوی اخبار ٹیلی گراف کے مطابق برطانیہ کے عام انتخابات کی مہم میں امیگریشن کو اہم مقام حاصل رہا۔
یورپ سے سے مزید