• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ڈبلیو ڈی کی تحلیل کیلئے 4 ورکنگ گروپ تشکیل دیدیے گئے

اسلام آباد ( رانا غلام قادر )پاک پی ڈبلیو ڈی کی تحلیل کے عمل کو تیز کرنے کیلئے 4ورکنگ گروپس تشکیل ، ورکنگ گروپس ملازمین کے مستقبل ، پراجیکٹس کی تکمیل ‘ ایسٹ مینجمنٹ ،نئی کمپنی کے قیام کیلئے تجاویز مرتب کرینگے۔ ورکنگ گروپس کی تشکیل کا فیصلہ پی ڈبلیو ڈی کی بندش کیلئے ٹرانزشن پلان بنا نے کیلئے قائم کردہ کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا۔ اجلاس میں وفاقی وزیر بر ائے ہا ئوسنگ و تعمیرات ریاض حسین پیرزادہ ‘ ڈپٹی چیئر مین پلاننگ کمیشن ‘ سیکر ٹری کا بینہ ڈویژن ‘ سیکر ٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن ‘ سیکر ٹری پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ‘ سیکر ٹری فنا نس ڈویژن‘ سیکر ٹری پاور ڈویژن اور سیکر ٹری قانون و انصاف نے شرکت کی۔ پی ڈبلیو ڈی کے ملازمین کے مستقبل کا فیصلہ کرنے کیلئے ایک ورکنگ گروپ سیکر ٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی سر براہی میں قائم کیا گیا ہے۔ دیگر ممبران میں ایڈیشنل سیکر ٹری ہا ئوسنگ ‘ایڈیشنل سیکرٹری فنا نس ‘ ایڈیشنل سیکر ٹری قانون و انصاف سینئر جوائنٹ سیکر ٹری ہا ئوسنگ اور ڈی جی ایم ایس ونگ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن شامل ہیں۔ دوسرا ورکنگ گروپ سیکر ٹری ہا ئوسنگ و تعمیرات کی سر براہی میں قائم کیا گیا ۔ دیگر ممبران میں ایڈیشنل سیکر ٹری ہا ئوسنگ ‘ ایڈیشنل سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن ‘ ایڈیشنل سیکر ٹری فنا نس ‘ ایڈیشنل سیکر ٹری قانون و انصاف ‘ ایڈیشنل سیکر ٹری پلاننگ ’ سینئر جے ایس ہا ئوسنگ اور ڈائریکٹر پی پی ڈبلیو شامل ہیں۔ یہ ورکنگ گروپ پی ڈبلیو ڈی کی جگہ پا کستان انفرا سٹرکچر ڈویلپمنٹ کمپنی کے نام سے نیا ادارہ بنا نے کیلئے تجاویز تیار کرے گا۔

اہم خبریں سے مزید