• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈبل ٹیکسیشن ٹریٹی نظر ثانی، بنچ میں جسٹس منصور شاہ کو شامل کرنیکی استدعا منظور

اسلام آباد(جنگ رپورٹر)سپریم کورٹ نےڈبل ٹیکسیشن ٹریٹی سے متعلق مقدمہ کے فیصلے کیخلاف دائر نظر ثانی کی درخواستو ں کی سماعت کے دوران ایک فریق کے وکیل کی جانب سے نئے بنچ میں جسٹس منصور علی شاہ کو بھی شامل کرنے استدعامنظور کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 21اکتوبر تک ملتوی کردی ،چیف جسٹس قاضی فائز عیسی بینچ کی سربراہی میں جسٹس نعیم اختر افغان اورجسٹس شاہد بلال حسن پر مشتمل تین رکنی بنچ نے کمشنر انکم ٹیکس کراچی ڈویژن کیخلاف دائر مقدمہ کے فیصلے کیخلاف 14 فریقین کی نظر ثانی کی درخواستوں کی سماعت کی توسعد ہاشمی ایڈووکیٹ نے چیف جسٹس کو مخاطب کرتے ہوئے نشاندہی کی کہ آپ نے ہی اس مقدمہ کا مرکزی فیصلہ تحریر کیا تھاجس سے اسوقت کے چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے اتفاق کیا تھا جبکہ جسٹس سید منصور علی شاہ نے اختلافی نوٹ قلمبند کیا بروئے قانون نظر ثانی بینچ میں اختلافی نوٹ قلمبند کرنے والے جسٹس منصور علی شاہ کی شمولیت لازمی ہے۔
اہم خبریں سے مزید