• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

XDR ٹائیفائیڈ نے صحت عامہ کیلئے سنگین خطرات پیدا کر دیئے، ماہرین

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پاکستان، خاص طور پر صوبہ سندھ میں ادویات کیخلاف مزاحمت پیدا کرنے میعادی بخار ایکس ڈی آر ٹائیفائیڈ کا مقابلہ کرنے کیلئے امریکا کی جانب سے ایک اہم اقدام لیا گیا۔ کراچی میں شراکت داروں کے ساتھ دو روزہ اجلاس کے دوران وبا سے نمٹنے اور صحت کے نظام پر اس کے دبا کو کم کرنے کیلئے موثر حکمت عملی اور فوری اقدامات کی سفارش کی گئی۔ ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ ایکس ڈی آر ٹائیفائیڈ کے کیسز پاکستان خاص طور پر سندھ میں صحت عامہ کیلئے سنگین خطرات پیدا کر دیئے ہیں۔ امریکا کی جانب سے صوبہ سندھ میں ادویات کے خلاف مزاحمت پیدا کرنے والی اس خطرناک بیماری، ایکس ڈی آر ٹائیفائیڈ سے نمٹنے کے لیے کراچی میں ایک دو روزہ اجلاس منعقد کیا گیا۔
اہم خبریں سے مزید