• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران کو چاہئے تھا شنگھائی کانفرنس تک احتجاج ملتوی کر دیتے، تجزیہ کار

کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیوکے پروگرام ’’رپورٹ کارڈ‘‘ میں میزبان علینہ فاروق شیخ کے پی ٹی آئی کے احتجاج اوردھرنے کی سیاست پر پوچھے گئے سوال ”کیا پی ٹی آئی کی اس طرح کی سیاست مستقبل کے لئے قابل عمل ہے ؟ “اس کے جواب میں تجزیہ کار ارشاد بھٹی ، بینظیر شاہ ،اعزاز سید اور مظہر عباس نے کہا ہے کہ عمران خان کو چاہئے تھا کہ وہ شنگھائی کانفرنس ہونے تک اپنا احتجاج ملتوی کردیتے،پی ٹی آئی کے لئے اگلے 20 سے 22دن اہم ہیں اس وقت تک جب تک چیف جسٹس ریٹائر نہیں ہوجاتے، شنگھائی تنظیم کے اجلاس کے موقع پر پاکستان تحریک انصاف کا احتجاج کی کال دینا مناسب نہیں ہے، تحریک انصاف کو دل بڑا کرنا چاہئے تھا اور احتجاج کی کال موخر کرنی چاہئے تھی ۔ سینئر تجزیہ کار ارشاد بھٹی کا کہنا تھا کہ ایک ایسے موقع پر جب ملائیشیا کے سربراہ اسلام آباد میں موجود تھے جبکہ ان کے ساتھ آنے والا وفد ابھی تک اسلام آباد میں موجود ہے اور مختلف ممالک کے وفود کچھ دنوں میں اسلام آباد آنے والے ہیں ایسے موقع پر پی ٹی آئی کی جانب سے اسلام آباد میں احتجاج کی کال یقینی طو رپر درست عمل نہیں۔

اہم خبریں سے مزید