• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایم کیو ایم کا ایم ڈی کیٹ کے امتحانات کے دوبارہ انعقاد کا مطالبہ

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ایم کیو ایم پاکستان نے ایم ڈی کیٹ کے امتحانات کو منسوخ کرکے صاف و شفاف طریقے سے دوبارہ امتحان کے انعقاد اور ایم ڈی کیٹ کے حوالے سے سندھ ہائیکورٹ میں دائر شدہ پٹیشن کا حصہ بننے کا فیصلہ کیا ہے، جمعے کومتحدہ قومی موومنٹ پاکستان مرکز بہادرآباد میں ایم ڈی کیٹ کے حوالے سے اجلاس کا انعقاد کیا گیاجس میں ایم کیو ایم کی مرکزی کمیٹی کے سینئر رہنماء سید امین الحق، سینئر رہنماء فیصل سبزواری، ڈاکٹر عبدالقادر خانزادہ، متاثرہ طلبہ و طالبات کا وفد، اساتذہ کرام اور ینگ ڈاکٹرز ایسوسی کے نمائندگان موجود تھے،اجلاس میں سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے صحت کے چیئرمین عامر چشتی،رکن قومی اسمبلی فرحان چشتی، آل پاکستان متحدہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کی مرکزی کمیٹی کے اراکین بھی شامل تھے۔ میٹنگ میں متفقہ طور پر ایم ڈی کیٹ کے امتحانات کی شفافیت مشکوک ہونے پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا کہ صوبہ سندھ خصوصا کراچی میں ایم ڈی کیٹ کے امتحانات میں بد انتظامی کے نئے ریکارڈ قائم ہوگئے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید