• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکہ صنفی مساوات کو آگے بڑھانے کیلئے پرعزم ہے، نتالی بیکر

لاہور(آصف محمود بٹ )پاکستان میں امریکی ڈپٹی چیف آف مشن نتالی بیکر نے کہا ہے کہ امریکہ صنفی مساوات کو آگے بڑھانے کے لیے پرعزم ہے، اور اس بات کو یقینی بنارہا ہے کہ صنف یا صنفی شناخت سے قطع نظرہر کسی کو کامیابی کے لیے موقع ملے۔ ہم اکیڈمی فار ویمن انٹرپرینیورز، ٹیک گرلز ایکسچینج پروگرام، اور وومن ان انرجی اسکالرز پروگرام جیسے پروگراموں کے ذریعے، ہم خواتین اور لڑکیوں کو علم، ہنر اور ایسے مواقعوں سے آراستہ کر رہے ہیں جو انہیں ترقی کے لیے درکار ہیں۔امریکی ڈپٹی چیف آف مشن نتالی بیکر نے اپنے پہلے دورہ لاہور کے دوران امریکہ اور پاکستان کی شراکت داری دو طرفہ تجارت اور سرمایہ کاری، ثقافتی تحفظ کی کوششوں اور پنجاب میں نوجوانوں کے لیے تعلیمی مواقع کو مضبوط بنا نے کے حوالے سے کی جانیوالی کوششوں کا جائزہ لیا۔ لاہور میں تعینات امریکی قونصل جنرل کرسٹن ہاکنز بھی ان کے ہمراہ تھیں۔ نتالی بیکر نے امریکی کاروباری اداروں کے نمائندوں کے ساتھ بھی تبالہ خیال کیا ،صنفی مساوات کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لئے کرسٹن ہاکنز کے ہمراہ نیشنل کرکٹ اکیڈمی کے ہائی پرفارمنس سینٹر جا کر خواتین کھلاڑیوں کے ساتھ کرکٹ کھیلی،نتالی بیکر نے پاک امریکہ ایلومنائی نیٹ ورک سے ملاقات میں کہا کہ ہم اس نیٹ ورک، اس اہم کردار کو تسلیم کرتے ہیں جو امریکی فنڈ سے چلنے والے ایکسچینج پروگراموں کے پاکستانی سابق طالب علموں نے امریکہ اور پاکستان کے درمیان پل بنانے اور اپنے تبادلہ پروگراموں کے ذریعے حاصل کردہ علم کو اپنی مقامی کمیونٹیز کو فائدہ پہنچانے میں ادا کیا ہے۔
اہم خبریں سے مزید