• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روسی فیڈریشن مسلح افواج کے ڈپٹی چیف آف جنرل اسٹاف کی جنرل ساحر شمشاد سے ملاقات

اسلام آباد (رپورٹ حنیف خالد) روسی فیڈریشن کی مسلح افواج کے ڈپٹی چیف آف جنرل اسٹاف کرنل جنرل سرگئی یورویووچ استراکوف جو سرکاری دورے پر پاکستان آئے ہوئے ہیں نے جوائنٹ اسٹاف ہیڈکوارٹرز راولپنڈی میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا سے ملاقات کی۔ ملاقات میں دونوں جانب سے دفاعی تعاون کی مثبت پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کیا گیا اور علاقائی امن و استحکام کے فروغ کیلئے خطے کی بدلتی ہوئی سکیورٹی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔ اس موقع پر معزز مہمان نے پاک فوج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی تعریف کی اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کی قربانیوں کو سراہا۔
اہم خبریں سے مزید