• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ابوظہبی میں قونصلر سروس ہالز کی تعمیر مکمل، اسحاق ڈار افتتاح کرینگے

ابوظبی ( سبط عارف ) متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابوظبی میں پاکستان سفارتخانے میں اسٹیٹ آف دی آرٹ قونصلر سروس کے ہالز کی تعمیر مکمل ہوگئی۔ پاکستانیوں کو ایک چھت تلے تمام قونصلر سروس فراہم کی جائیں گی توقع ہے کہ قونصلرسروس ہالز کا افتتاح ڈپٹی پرائم منسٹر اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کریں گے۔ ابوظبی میں سفیر پاکستان فیصل نیاز ترمذی نے دی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ابوظبی میں بسے پاکستانیوں کی سہولت کیلئے تین ماہ کی قلیل مدت میں قونصلر سروس کے جدید سہولیات سے مزین ہالز تیار ہوچکے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید