• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ میں نئے سرمایہ کاروں کو لانے کیلئے کوشاں ہیں‘ وزیراعلیٰ

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ میں نئےسرمایہ کاروں کو بھی لانے کی کوشش کر رہے ہیں‘جمعہ کو شبیر دیوان کی زیر قیادت پاکستان بزنس کونسل کے وفد سے ملاقات میں انہوں نے کہا کہ وہ نہ صرف موجودہ صنعت و تجارت کو بڑھانے پر کام کر رہے ہیں بلکہ تمام ضروری سہولیات کی فراہمی کے ذریعے نئے سرمایہ کاروں کو بھی لانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ پاکستان بزنس کونسل نے وزیراعلیٰ سندھ کو تجویز دی کہ انفرا اسٹرکچر سیس کو ایک اعشاریہ آٹھ فیصد سے کم کرکے ایک اعشاریہ دو فیصد کیا جائے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے وفد کو یقین دہانی کرائی کہ وہ ان کی تجویز پر غور کریں گے۔وفد نے بجلی کے بڑھتے ہوئے نرخوں اور صنعتی شعبے پر اس کے منفی اثرات پر تحفظات کا اظہار کیا۔ انہوں نے صنعتی شعبے کےلیے پیکیج کے اعلان کی بھی تجویز دی۔ وزیراعلیٰ سندھ نے تجویز کیا کہ وفاقی حکومت نائٹ شفٹ شروع کرنے والی صنعتوں کو بجلی کے نرخوں میں خصوصی رعایت دے۔
اہم خبریں سے مزید