اسلام آباد (نمائندہ جنگ)وزیر اعظم شہباز شریف سے مسلم لیگ ن کی سینیٹ میں پارلیمانی پارٹی کے لیڈر عرفان صدیقی نے ملاقات کی وزیر اعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں سینیٹ میں مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی اور ملکی سیاسی امور پر گفتگو ہوئی ، سینیٹر عرفان صدیقی نے وزیر اعظم کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں پاکستان اور امت مسلمہ کے موقف کو بھرپور انداز میں پیش کرنے پر مبارکباد پیش کی،عرفان صدیقی نے وزیر اعظم کو مسلم لیگ ن کی سینیٹ میں پارلیمانی پارٹی کی کارکردگی اور مولانا فضل الرحمٰن سے ہونیوالی حالیہ ملاقات کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔