• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

PIA ایئرہوسٹس کروڑوں کے موبائل فون اسمگل کرتے ہوئے گرفتار

لاہور (آئی این پی ) علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کسٹمز نے میاں بیوی سمیت پی آئی اے کی ایئرہوسٹس کو کروڑوں روپے مالیت کے اسمارٹ فونز اسمگل کرتے ہوئے گرفتارکر لیا۔ بیرون ملک سے اسمگل کیا گیا بھاری مالیت کا سامان لاہور ایئرپورٹ پر چیکنگ کے دوران پکڑا گیا، جس پر کسٹمز کلکٹر علی عباس گردیزی نے کامیاب کارروائی پر عملے کو شاباش دی۔ حکام کے مطابق دبئی سے آنیوالے مسافروں اور پی آئی اے کی ایئر ہوسٹس سے اسمگل شدہ سامان برآمد ہوا۔ پرواز پی کے 204 کے مسافر میاں بیوی اور ایئرہوسٹس سے درجنوں موبائل فونز اور لیپ ٹاپ ملے۔ اسمگل شدہ سامان کی مالیت تقریبا 2 کروڑ بتائی جاتی ہے۔ حکام نے اسمگلنگ کرنے والی ایئرہوسٹس اور مسافروں کیخلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی ہے۔دریں اثناءپاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن(پی آئی اے)نے کہا ہے کہ کسٹمز حکام کی جانب سے لاہور ایئرپورٹ پر موبائل برآمد کیے جانے کے بعد ایئرہوسٹس کو معطل کرکے ان کے خلاف محکمانہ کارروائی شروع کردی گئی ہے۔ترجمان پی آئی اے کے مطابق پی آئی اے کی متعلقہ ائیر ہوسٹس قومی ائیر لائن کی دبئی سے لاہور کی پرواز پی کے 204 پر تعینات تھیں۔
اہم خبریں سے مزید