• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حوالدار لالک جان شہید کی 25 ویں برسی، آخری آرام گاہ پر تقریب

فائل فوٹو
فائل فوٹو

غذر میں حوالدار لالک جان شہید نشانِ حیدر کی 25 ویں برسی پر ان کی آخری آرام گاہ پر تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

فورس کمانڈر میجر جنرل کاشف خیل سیمت دیگر فوجی، سول افسران اور سیاسی نمائندوں نے تقریب میں شرکت کی۔

اس موقع پر پاک فوج کے دستے نے شہید حوالدار لالک جان کے مزار پر سلامی دی جبکہ فورس کمانڈر میجر جنرل کاشف خیل نے شہید کے مزار پر پھول رکھے اور فاتحہ کی۔

میجر جنرل کاشف خلیل نے کہا کہ پاک فوج حوالدار لالک جان شہید کو عظیم قربانی پر خراجِ عقیدت پیش کرتی ہے، لالک جان نے بے مثال جرأت و بہادری سے کارگل میں جان کا نذرانہ پیش کیا۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ لالک جان شہید کی لازوال قربانی اور جواں مردی سپاہیوں کے لیے مشعلِ راہ ہے۔

خاص رپورٹ سے مزید