• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مفتی منیب الرحمٰن کی اسلام اور ملک کیلئے خدمات پر قوم فخر کرتی ہے، شاداب رضا

کراچی ( اسٹاف ر پو ر ٹر) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد شاداب رضا نقشبندی نے کہا ہے کہ علماء کرام نے ہمیشہ ملک سے انتہاپسندی کے خاتمے کیلئے ہراول دستے کا کردار ادا کیا ہے، مفتی منیب الرحمٰن کی اسلام اور ملک کیلئے خدمات پر علماء ہی نہیں پوری قوم فخر کرتی ہے،علماء کرام کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اخوت بھائی چارگی اور اتحاد ویکجہتی کو فروغ دے کر ملک کو مستحکم ،دین اسلام کی تعلیمات کو عام کرکے معاشرے سے اسلام مخالف کلچر اور بے حیائی کا خاتمہ کرینگے،دنیا میں امن وانصاف قائم کرنا ہے تو مظلوموں کو ظالموں سے نجات دلانا ہوگی، مفتی منیب الرحمٰن کو عقیدہ ختم نبوت ﷺ کے تحفظ اور عدلیہ کے سامنے شرعی وآئینی موقف پیش کرنے اور دینی خدمات پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے مقامی ہال میں مفتی اعظم پاکستان مفتی منیب الرحمٰن کو اعزازی شیلڈ دینے کی تقریب میں کیا ،اس موقع پرنائب سربراہ محمد شاہد غوری،نائب سربراہ بلال عباس قادری علماء کرام کی بڑی تعداد موجود تھی جن میں علامہ پیر سید مظفر شاہ قادری،علامہ صاحبزادہ ریحان امجد نعمانی،مفتی عابد مبارک،علامہ الیاس رضوی،علامہ اشرف گورمانی ۔ مفتی لیاقت اظہری،علامہ جمیل راٹھور،علامہ رفیع الرحمنٰ،پیر کمال شاہ سلطانی،مفتی تاج الدین نعیمی،علامہ عبدالمتین نورانی،،علامہ اسلم چشتی،علامہ ذیشان احمد صدیقی،علامہ مفتی شہباز احمد،علامہ غضنفر شاہ،علامہ طارق شہزاد مدنی مرکزی رہنماؤں وکراچی رابطہ کمیٹی سمیت دیگر بھی موجود تھے،شاداب رضا نقشبندی کا کہنا تھا کہ پاکستان سے سودی نظام جو ظلم پر مبنی ہے ختم کرنے کیلئے علماء کرام کو آواز حق بلند کرنا ہوگی۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید