• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جماعت اسلامی کی عوام سے الاقصیٰ ملین مارچ میں بھرپور شرکت کی اپیل

کراچی(اسٹاف رپورٹر ) جماعت اسلامی سندھ نے 6 اکتوبرکو کراچی میں شاہراہ فیصل پر ہونے والے الاقصیٰ ملین مارچ میں عوام کو بھرپور شرکت کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ میں جنگی جرائم کی مرتکب صہیونی ریاست اسرئیل کو امریکہ ویورپ کی مکمل پشت پناہی حاصل ہے۔ایک سال سے محاصرہ کرکے 42ہزار سے زائد مسلمانوں کو شہید،نوے فیصد مکانات تباہ ،اسپتال اور اسکولوں سمیت عملی طور غزہ کو مٹی کا ڈھیربنادیا گیا ہے، مگرنام نہاد حقوق انسانی کے دعویدار وعالمی ضمیر خامو ش تماشائی اورمظلومین کی بجائے ظالم کا ساتھ دے رہے ہیں،جس سے ان کا دہرا اورمنافقانہ کردار پوری دنیا میں کھل کرسامنے آچکا ہے۔ایران کو چھوڑکر دیگر مسلم حکمرانوں کا کردار بھی انتہائی مایوس کن ہے۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید