• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈکیتی مزاحمت اور فائرنگ کے واقعات میں 3 افراد زخمی ہوگئے

کراچی(اسٹاف رپورٹر) شہر میں ڈکیتی مزاحمت اور فائرنگ کے واقعات میں 3 افراد زخمی ہوگئے،تفصیلات کے مطابق سچل تھانہ کی حدود اسکیم 33 کنیز فاطمہ سوسائٹی گیٹ نمبر 2 کے قریب فائرنگ کے واقعے میں 25سالہ ابتسام ولد مسعود زخمی ہوگیا جسے فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا پولیس کا کہنا ہےکہ نامعلوم افراد نے فائرنگ سے ابتسام نامی شخص زخمی ہوا ہے،پولیس واقعے کی تحقیقات کررہی ہیں،سہراب گوٹھ تھانہ کی حدود سہراب گوٹھ سپر ڈیلیکس ٹائون گیٹ کے قریب فائرنگ کے واقعہ میں محمد علی ولد عبدالصمد زخمی ہوگیا۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید