• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سانحہ منوڑا، ہلاک شدگان تینوں بہن بھائی، چوتھا داماد تھا

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )منوڑا کے ساحل پر پکنک مناتے ہوئے ڈوب کر 3 سگے بہن بھائیوں کی لاشیں ورثاء کے سپرد کر دی گئیں۔جاں بحق ہونے والا نوجوان معاذ کے تایا اشرف نے بتایا کہ معاذ سرسید یونیورسٹی سے سافٹ وئیر انجینئر بن رہا تھا۔جاں بحق ہونے والی لڑکی حفصہ کا نکاح کچھ عرصہ قبل ڈوبنے والے نوجوان مصطفیٰ آفتاب سے ہوا تھا ۔متوفیہ حفصہ کراچی یونیورسٹی سے اعلیٰ تعلیم حاصل کررہی تھی جبکہ ڈوبنے والی چھوٹی بیٹی حباء انٹر میڈیٹ کی طالبہ تھی۔تینوں بہن بھائی، والدین اور داماد پکنک کی غرض سے منوڑا کے ساحل آئے تھے۔بچوں کے تایا کے مطابق میرے بھائی کی ان 3بچوں کے علاوہ کوئی اولاد نہیں تھی۔انہوں نے بتایا کہ نماز جنازہ کی ادائیگی کے حوالے سے اب تک کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔داماد مصطفیٰ آفتاب کا سراغ لگانے کے لئے ریسکیو ٹیمیں کام کررہی ہیں۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید