• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اساتذہ کی عزت افزائی ہم پر اپنے والدین کے احترام کی طرح لازم ہے، خالد مقبول

کراچی(اسٹاف رپورٹر)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے چیئرمین و وفاقی وزیرِ تعلیم و سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا اساتذہ کے عالمی دن کے موقع پر کہا ہے کہ معتبر شعبے سے وابستہ تمام قابل احترام شخصیات کو سلام پیش کرتے ہیں ،اساتذہ کی عزت افزائی ہم پر اس ہی طرح فرض ہے جس طرح اپنے والدین کا احترام ہم پر لازم ہے، معاشروں کی مثبت تشکیل، تخلیقات اور حصول علم کے سفر میں اساتذہ ناصرف رہنمائی کا استعارہ ہیں بلکہ اقوام کی ترقی میں اساتذہ روشن میناروں کا کردار ادا کرتے ہیں، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے مزید کہا کہ ہر عہد کے بدلتے تقاضوں کے ساتھ اساتذہ کی ذمہ داری میں اضافہ اور حساسیت بڑھتی جارہی ہے، اس جدید دور میں نئی نسل کی تربیت کی ذمہ داری والدین سے زیادہ اساتذہ پر عائد ہورہی ہے، اپنے پیغام میں ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا مزید کہنا تھا کہ اساتذہ کرام اپنے اذہان کو جدید خطوط پر استوار کریں تاکہ معیارِ تربیت کو دور حاضر کے تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جاسکے۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید