• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آزادی بیت المقدس اور فلسطینیوں کا مقدر ہے، مجلس وحدت مسلمین

کراچی (اسٹاف رپورٹر)فلسطینی عوام ، حماس اور حزب اللہ کے مجاھدین سے یکجہتی کے لئے منائے جانے والے ہفتہ مقاومت کے سلسلے منعقد ہونے والے کراچی کے مختلف مقامات پر جلسوں سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن کے صدر مولانا صادق جعفری ،علامہ مبشر حسن ِ،مولانا حیات عباس اوررضی حیدر نے کہا کہ آزادی بیت المقدس اور فلسطینیوں کا مقدر ہے۔ مغرب چاہے اسرائیل کو کتنا ہی سہارا دے ، اسرائیل کا وجود دنیا کے نقشے سے مٹ کر رہے گا۔لاکھوں بے گناہ انسانوں کا خون رنگ لائے گا۔انہوں نے کہا کہ آج سارا مغرب اسرائیل کی پشت پناہی کے لئے متحد ہو گیا ہے۔لیکن عالم اسلام پر بے حسی طاری ہے، مسلم حکمران امریکہ اور مغرب کو خوش کرنے کے لئے سوائے کمزور بیانات کے اور کچھ کرنے کو تیار نہیں۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید