• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اے این پی آر اور چہرہ شناس کیمراز کی تنصیب سے جرائم میں کمی آئی، آئی جی سندھ

کراچی (اسٹاف رپورٹر)آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے کہا ہے کہ سندھ کے داخلی و خارجی مقامات پر اے این پی آر اور چہرہ شناس کیمراز کی تنصیب سے جرائم کے واقعات میں کمی دیکھنے کو ملی ہے۔جرائم کے خلاف اور عام لوگوں کی مشکلات کے حل کے لیئے تھانے اگر ڈیلیور نہ کریں تو پولیسنگ ہر گز بہتر نہیں ہوسکتی۔اس حوالے سے ہم نے تھانوں کو خود مختار بنایا ہے، حکومت سندھ نے تھانوں کے لیئے 4.7 ارب کی رقم مختص کی ہے ،ان خیالات کا اظہار انھوں نے ہفتہ کو وفاق ہائے ایوان تجارت و صنعت پاکستان (FPCCI ) کےخصوصی دورہ کے موقع پر کاروباری برادری سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر ایف پی سی سی آئی کے صدر عاطف اکرام، سینئر نائب صدر ثاقب فیاض مگوں، سابق سی پی ایل سی چیف احمد چنائے، سمیت صوبے کی مختلف چیمبر کے نمائندےبھی موجود تھے ۔ مقررین نے کہا کہ تقریب کا مقصد تاجربرادی اور پولیس کے درمیان مربوط اورپائیدارتعلق کو فروغ دینا ہے۔ایف پی سی سی آئی نے صوبے کے ہرشہرمیں اپنا ایک فوکل پرسن مقرر کر رکھا ہے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید