• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دنیا بھر میں مسلمانوں پر ظلم و جبر کے پہاڑ ڈھائے جا رہے ہیں، سنی تحریک

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پوری دنیا میں صرف مسلمانوں پر ہی ظلم و جبر کے پہاڑ ڈھائے جا رہے ہیں،ان خیالات کا اظہار پاکستان سنی تحریک کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ بلال سلیم قادری شامی نے مرکز اہل سنت سے جاری اپنے بیان میں کیا۔انہوں نے کہا کہ اسلام مخالف قوتیں مسلمانوں کے خلاف متحد ہو رہی ہیں،نقارہ بجانے کا وقت آ چکا ہے۔مسلم حکمران اپنی اپنی افواج کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کرکے دنیا پر اسلام کا پرچم لہرانے کے لیے اتحاد کا مظاہرہ کریں۔ مسئلہ فلسطین کو حل کرنا مسلم حکمرانوں کے لیے کوئی بڑی بات نہیں،ہمیں پوری طاقت سے اسلام مخالف قوتوں کو جواب دینا ہوگا۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید