• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گلشن معمار، مقابلے میں ہلاک ملزم کی شناخت اور ریکارڈ حاصل کرلیا گیا

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )گلشن معمار پولیس کے ہاتھوں گذشتہ شب مقابلے کے دوران ہلاک ہونے والے ملزم کی شناخت اور ریکارڈ حاصل کرلیا گیا۔ہلاک ملزم کی شناخت بائیومیٹرک تلاش ڈوائیس کی مدد سے امجد خان ولد عمر خان کے نام سے کی گئی۔پولیس کے مطابق ہلاک ملزم عادی جرائم پیشہ ہے اور اس سے قبل بھی پولیس مقابلہ سمیت سنگین نوعیت کے پانچ مقدمات میں گرفتار ہوکر جیل جاچکا ہے۔ہلاک ملزم کے فرار ساتھی ملزمان کی گرفتاری کے لئے کاروائیاں جاری ہیں۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید