• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیشہ ور گدا گروں کے خلاف مہم، 205 گرفتار، بحالی مرکز بنانے کا فیصلہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی انتظامیہ کی جانب سے پیشہ ور گدا گروں کے خلاف مہم جاری ہے۔ کمشنر ہائوس کے اعلامیے کے مطابق اس مہم کے دوران 2 روز میں 79 گداگر گرفتار کئے گئے، جنہیں پولیس کے حوالے کردیا گیا، تمام ڈپٹی کمشنرز نے اپنے اپنے ضلع میں پیشہ ور گداگروں کے خلاف جاری مہم میں کارروائی کی رپورٹ ہفتے کو جمع کرائی ہے، جس کے مطابق ضلع جنوبی میں مارچ سےاب تک 127 گداگرگرفتار کئے گئے۔ ضلع شرقی میں طارق روڈ سے 6 پیشہ ور گداگر، غربی میں قطر اسپتال اورنگی سے 4 پیشہ ور گداگر، کیماڑی میں غائب شاہ مزار سے 18 پیشہ ور گداگر ، مارکیٹ ، منگھوپیر روڈ اور سائٹ سے 34 پیشہ ور گداگر، کورنگی میں 24 پیشہ ور گداگر، ملیر میں 18 پیشہور گداگر اور ضلع وسطی میں 9پیشہ ور گداگر گرفتار کئے گئے۔جب کہ مجموعی طور پر اب تک 205 گداگر گرفتار کئے جاچکےہیں۔ کراچی انتظامیہ نے گداگروں کی روک تھام کے لئے بحالی سینٹر قائم کر نے کا فیصلہ بھی کیا ہے، جس کے لئے اقدامات کئے جا رہے ہیں اور ڈپٹی کمشنرز نے سینٹر کے لئے جگہ کی تلاش شروع کردی ہے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید