• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ارمان فیاض جی ڈی اے کے کراچی ڈویژن رابطہ کمیٹی کے کنوینئر مقرر

کراچی(اسٹاف رپورٹر) گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس ( جی ڈی اے ) کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر صفدر علی عباسی نے ارمان فیاض کو کراچی ڈویژن رابطہ کمیٹی کا کنوینئر مقرر کردیا، جس کا نوٹیفکیشن جاری اور جی ڈی اے کے سیکریٹری اطلاعات سردار عبدالرحیم نے ارمان فیاض کو نوٹیفکیشن پیش کیا، ڈاکٹر صفدر علی عباسی نے امید ظاہر کی ہے کہ جی ڈی اے کو مزید فعال کرنے میں ارمان فیاض اپنا کردار ادا کرتے ہوئے کراچی ڈویژن اور 7اضلاع میں جی ڈی اے کی رابطہ کمیٹی جلد تشکیل دیں گے۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید