• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورنگی، خاتون کے قتل کا مقدمہ بھائی کی مدعیت میں درج

کراچی(اسٹاف رپورٹر) کورنگی میں شوہر نے مبینہ طور پر اپنی بیوی کو غیرت کے نام پر گولی مار کر قتل کردیا،مقتولہ 5 بچوں کی ماں تھی،تفصیلات کے مطابق کورنگی ٹائون مہران ٹائون میں واقع گھر میں فائرنگ کے واقعے میں 40 سالہ امام زادی زوجہ محمد جاں بحق ہوگئی،پولیس کاکہناہےکہ امام زادی کو اسکے شوہر نے کاروکاری کے الزام میں قتل کیا ،مقتولہ کے سر پر ایک گولی ماری گئی ہے، واقعہ ہفتہ کو دن 2 بجے پیش آیا ،مقتولہ کےبڑے بیٹے نے جیکب آباد میں مقیم اپنے ماموں کو موبائل فون پر کال کرکے بتایا کہ ابو نے امی کو گولی مار کرقتل کردیا،مقتولہ کے تین بھائیوں نے جیکب آباد سےکراچی پہنچ کر پولیس کو واقعے کی اطلاع دی ،ورثاء لاش کو تدفین کے لئے آبائی گائوں جیکب آباد لے گئے، مقتولہ کے بھائی کی مدعیت میں قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید