• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت عوام سے ریلوے سفر کی سہولت بھی چھیننا چاہتی ہے، منظور رضی

کراچی( اسٹاف رپورٹر)ریلوے ورکرز یونین کے مرکزی چئیرمین منظور احمد رضی نے 22 اہم ٹرینوں کو آئوٹ سورس کرنے کے حکومتی فیصلے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسا محسوس ہوتا ہے حکومت عوام سے ریلوے سفر کی سہولت بھی چھیننا چاہتی ہے،ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ماضی میں بھی ایسا تجربہ کرنے کی کوشش کی گئی جو ناکام ثابت ہوئی ، ٹرینیں آئو ٹ سورس کرنے سے بہتر ہے کہ ریلوے کا نظام بہتر بنایا جائے اور دیرینہ ایم ایل ون جیسا منصوبہ جلد مکمل کیا جائے،تاکہ ریلوے ایندھن کی بھی بچت ہو اور سفر کا معیار بھی اعلیٰ ہوجائے ،انہوں نے کہا کہ اس فیصلے سے ایک جانب کرایوں میں بے تحاشہ اضافہ ہوگا تو دوسری طرف ہزاروں کی تعداد میں ملازمین بھی بے روزگار ہوں گے،حکومت غیر ضروری اخراجات کم کرے اور غریبوں کے منہ سے روٹی کا نوالہ نہ چھینے،انہوں نے کہاکہ ٹرینوں کو آئوٹ سورس کرنے کے فیصلے پرجبری عمل کیا گیا تو ریلوے ملازمین پورے ملک میں احتجاج کریں گے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید