• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گزشتہ ہفتے مجموعی طور پر 846 ملزمان گرفتار اسلحہ، موٹر سائیکلیں، منشیات برآمد

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی پولیس نے گزشتہ ہفتے شہر میں انسداد جرائم کے دوران 23 مبینہ مقابلوں میں 23 زخمی سمیت 37 ملزمان کو گرفتار کرکے 29 مختلف اقسام کا غیر قانونی اسلحہ اور 10 موٹر سائیکلیں برآمد کرلیں ،علاوہ ازیں کراچی پولیس کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران کراچی کے ایسٹ، ویسٹ اور ساوتھ زونز میں پولیس نے مجموعی طور پر 809 سے زائد ملزمان کو گرفتار کیا،منشیات کیخلاف جاری مہم کے دوران مختلف علاقوں سے لاکھوں روپے مالیت کی 126 کلو 134 گرام چرس، 705 گرام آئس/کرسٹال اور 1 کلو 72 گرام ہیروئین برآمد کی گئی ،رفتار ملزمان کے قبضےسے 111 سے زائد مختلف اقسام کا غیر قانونی اسلحہ بمعہ ایمونیشن برآمد کیا گیا۔کراچی پولیس نے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے مجموعی طور پر چھینی و چوری شدہ 61 موٹرسائیکلیں اور 01 گاڑی برآمد کیں۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید