• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلاول وزیر اعلیٰ کو تبدیل نہ کرنے کے دعوے پر قائم نہیں رہ پائیں گے، امان کنرانی

کوئٹہ( اسٹاف رپورٹر) معروف قانون دان و سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر امان اللہ کنرانی نے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے اس دعوے پر کہ وہ اپنے وزیراعلی کو تبدیل نہیں کرتے پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے ان سے سوال کیاہےکہ کیا وہ بتانا پسند کریں گے کہ نواب اسلم رئیسانی کون تھے ؟ نواب زہری کی حکومت کے خاتمے پر بغلیں کس نے بجائیں اور صادق سنجرانی کو کس نے چیئر مین سینٹ منتخب کرایا ؟کیسا اصول دنیا مطلب دی او یار ۔ اپنے جاری کردہ بیان میں سابق صدر سپریم کورٹ بار امان اللہ کنرانی نے بلا وول بھٹو زرداری سے اشارتاً پوچھا ہے کہ کیا وہ بتاپائیں گے کہ نواب اسلم رئیسانی صاحب کون تھے ؟ نواب رئیسانی کو آپ کے والد محترم خود تو نہ ہٹا سکے لیکن جزوی مارشل لاء کے ذریعے ان کی یعنی اپنی پیپلز پارٹی کی منتخب صوبائی حکومت کا خاتمہ کرکے دم لیا۔ اس کے بعد مسلم لیگ ن کی صوبائی حکومت کے وزیراعلی نواب زہری کو کسی صوبائی اسمبلی کے ممبر کے بغیر سندھ سے آؤڑیاں جاؤڑیاں کرکے بغلیں بجائیں پھر اپوزیشن کو طرہ دے کر باپ پارٹی کے رہنماء جناب صادق سنجرانی کو چیئرمین سینٹ منتخب کرانے کا سہرا بھی اپنے سر پر سجایا۔امان اللہ کنرانی نے کہا ہے کہ” کہاں کا اصول کیسا اصول دنیا مطلب دی او یار “ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور بلوچستان کی پارلیمانی تاریخ کو دیکھتے ہوئے اس بات کا قوی امکان موجود ہے کہ پی پی چیئرمین وزیر اعلی تبدیل نہ کرنے کے بیان پر قائم نہیں رہ پائیں گے اور ایک بار ہوا چلی تو پیپلز پارٹی سمت اور رخ بدلتے دیر نہیں لگائے گی۔
کوئٹہ سے مزید