• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جسٹن بیبر نے آننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی ’سنگیت تقریب‘ سے تصویریں شیئر کر دیں

فوٹوز بشکریہ سوشل میڈیا
فوٹوز بشکریہ سوشل میڈیا 

بین الاقوامی شہرت یافتہ کینیڈین گلوکار جسٹن بیبر نے حال ہی میں امبانی خاندان کی پرتعیش تقریب ’سنگیت‘ میں پرفارم کر کے اسے چار چاند لگا دیے۔

اس دوران جسٹن بیبر آننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی سنگیت کی تقریب میں مدعو بھارتی نامور ستاروں کے درمیان گھِرے نظر آئے اور سب کو اپنے ہپ ہاپ گانوں پر رقص کرنے پر مجبور کر دیا۔

آننت اور رادھیکا کی اس تقریب سے جہاں متعدد ویڈیوز اور تصویریں سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں وہیں انسٹاگرام اکاؤنٹ پر 293 ملین فالوورز رکھنے والے بدیسی گلوکار نے بھی اس تقریب سے خوب مواد شیئر کیا ہے۔


یاد رہے کہ بین الاقوامی شہرت یافتہ شخصیات سوشل میڈیا پر کم ہی متحرک نظر آتی ہیں اور خصوصاً نجی تقریب کی تصویریں اور ویڈیوز اپنے سوشل میڈیا پر شیئر نہیں کرتی ہیں۔

جسٹن بیبر نے بھارتی دورے اور سنگیت کی تقریب سے تقریباً 10 پوسٹس شیئر کی ہیں۔


جسٹن بیبر کی جانب سے انسٹاگرام پر اتنا مواد شیئر کیے جانے پر بھارتی صارفین گلوکار کی ان پوسٹ پر دلچسپ تبصرے کر رہے ہیں۔

صارفین کا کہنا ہے کہ یہ نیتا اور امبانی کی دولت کی طاقت ہے کہ پہلے جسٹن بیبر بھارت آئے، نجی تقریب میں پرفارم کیا اور بعد ازاں اپنے سوشل میڈیا پر نجی تقریب کی اَن گنت تصویریں اور ویڈیوز اپلوڈ کر ڈالیں۔


واضح رہے کہ آننت اور رادھیکا کی باقاعدہ شادی رواں ماہ 12 جولائی کو ہوگی۔

اس شادی کے سلسلے میں منعقد کی گئیں ’پری ویڈنگ سرمنیز‘ میں ناصرف بھارتی نامور فنکاروں بلکہ بین الاقوامی شہرت یافتہ گلوکاروں نے بھی پرفارم کیا ہے جن میں گلوکارہ ریحانہ، بیونسے، جسٹن بیبر سمیت آئندہ گلوکارہ اڈیل، کینیڈین ریپر ڈریک اور امریکی گلوکارہ لانا کی پرفارمنسز متوقع ہیں۔




انٹرٹینمنٹ سے مزید