• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

معروف موسیقار اے آر رحمٰن 58 برس کے ہو گئے

موسیقار اے آر رحمٰن--- تصیویر بشکریہ اے آر رحمٰن ڈاٹ کام
موسیقار اے آر رحمٰن--- تصیویر بشکریہ اے آر رحمٰن ڈاٹ کام

بے شمار ہندوستانی اور مغربی فلموں کے لیے شاندار موسیقی دینے والے اے آر رحمٰن آج 58 سال کے ہو گئے۔

دنیا بھر میں مداحوں اور ساتھ کام کرنے والوں کی جانب سے اے آر رحمٰن کے لیے خصوصی پیغامات کا سلسلہ جاری ہے۔

فلموں رانجھنا اور ات رنگی رے کے فلم ساز آنند رائے نے اپنے انسٹا گرام اکاونٹ پر اے آر رحمٰن کو ساگرہ کی مبارک باد دیتے ہوئے انہیں بہتی گنگا، خوبصورت پہاڑ، اُڑتے بادل اور موسیقی کے اُستاد کہہ کر خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔

یش راج فلمز کی جانب سے بھی اے آر رحمٰن کی تصویر کے ہمراہ سالگرہ کا خصوصی پیغام انسٹاگرام اکاؤنٹ سے شیئر کیا گیا ہے۔

کنگ خان شاہ رُ خ خان کے پروڈکشن ہاؤس کی طرف سے بھی موسیقار کے لیے تصویر کے ساتھ سالگرہ کا پیغام پوسٹ کیا گیا ہے۔

اے آر رحمٰن آسکر اور گریمی ایوارڈ یافتہ موسیقار ہیں۔

گزشتہ دنوں یہ خبر سامنے آئی تھی کہ اے آر رحمٰن کی اہلیہ نے ان سے طلاق لے لی ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید