• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

FBR کسٹم سروس کے 25 سینئر عہدیدار تبدیل، نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد (رپورٹ حنیف خالد ) وفاقی ریونیو ڈویژن کے سیکرٹری اور ایف بی آر کے چیئرمین ملک امجد زبیر ٹوانہ کی منظوری سے نوٹیفکیشن نمبر 1724-C-1/2024منگل 9جولائی کو جاری کیا گیا جس کے مطابق پاکستان کسٹم سروس کے 25سینئر عہدیداروں کو موجودہ عہدوں سے ٹرانسفر کر کے نئے مقامات پر نئی پوسٹوں پر تعینات کرنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔پشاور، اسلام آباد، لاہور، حیدر آباد، راولپنڈی، کراچی، گوادر،ڈی آئی خان، فیصل آباد کے عہدیدار شامل ہیں ، بنیادی سکیل 20کےکلکٹرانفورسمنٹ ضیا الدین شمس کو موجودہ ذمہ داری کے علاوہ کلکٹرانفورسمنٹ ڈیرہ اسماعیل خان کا لک آفٹر کا چارج دے دیا گیا ہے۔

اہم خبریں سے مزید