• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ میں ڈاکٹروں کی ہڑتال، وزیر صحت نے ان سے ملاقاتوں کا اعلان کردیا

لندن (پی اے ) وزیر صحت ویسٹ اسٹیٹنگ نے ڈاکٹروں اور ڈنٹسٹ کے مسائل حل اور ہڑتالوں کو ختم کرانے کیلئے ان سے ملاقاتوں کا اعلان کردیا،اعلان کے مطابق وزیر صحت ویسٹ اسٹیٹنگ جونیئر ڈاکٹروں کی ہڑتال ختم کرانے اور اصلاحات پر بات چیت کرنے کیلئے سب سے پہلے منگل کو جونیئر ڈاکٹروں سے ملاقات کریں گے۔وزیر صحت ویسٹ اسٹیٹنگ اس سے پہلے برٹش ڈینٹل ایسوسی ایشن سے ڈینٹل کنٹریکٹ میں تبدیلیوں اور ڈنٹسٹری میں 700,000لوگوں کی تقرری کا آغاز کرنے کیلئے بات چیت کریں گے۔اس کے بعد وہ برٹش میڈیکل ایسوسی ایشن (BMA) کی جونیئر ڈاکٹروں کی کمیٹی سے جونیئر ڈاکٹروں کی تنخواہوں کے مسئلے پر جاری ہڑتال ختم کرانے کیلئے بات چیت کریں گے ۔این ایچ ایس میں زیر تربیٹ ڈاکٹر 27 جون سے 5دن کی ہڑتال پر ہیں ، گزشتہ20ماہ کے دوران یہ جونیئر ڈاکٹروں کی اپنی نوعیت کی 11ویں ہڑتال ہے۔ انگلینڈ کے جونیئر ڈاکٹروں کا کہناہے کہ گزشتہ 15سال کے دوران ان کی تنخواہوں میں 25 فیصد سے زیادہ کمی کردی گئی ہے ان کا مطالبہ ہے کہ ان کی تنخواہوں میں 35فیصد اضافہ کیاجائے۔لیبر پارٹی نے اپنے انتخابی منشور میں انگلینڈ میں دانتوں کے علاج کے منتظر مریضوں کی فہرست میں کمی کرنے کیلئے فوری طور پر100,000ڈینٹسٹس کی تقرری کا وعدہ کیاتھا ، یہ اضافی ڈینٹسٹ شام کو اختتام ہفتہ خدمات انجام دیں گے اس منصوبے پر سالانہ 109ملین پونڈ لاگت آ نے کا تخمینہ ہے ۔وزیر صحت ویسٹ اسٹیٹنگ کا کہناہے کہ جب میں یہ کہتا ہوں کہ این ایچ ایس ٹوٹ چکا ہے تو میں اس ادارے کو درپیش مسائل کی نوعیت کے اعتبار بالکل صحیح کہتاہوں۔انھوں نے کہا کہ یہ مسائل حل کرنے میں وقت لگے گا اس میں وقت ضائع نہیں کیا جاسکتامیں اس ہفتے کے اوائل میں ہی ہڑتال ختم کرانے اور مسائل حل کرنے کیلئے جونیئر ڈاکٹروں سے ملاقات کررہاہوں۔ اس کے علاوہ این ایچ ایس کی ڈنٹسٹری کو تباہ ہونے سے بچانے کیلئے برٹش ڈینٹل ایسوسی ایشن سے ملاقات کروں گا اس کے ساتھ ہی میں این ایچ ایس کے سربراہوں سے ملاقات کروں گا تاکہ 40,000اضافی آپریشن ،اسکینز کا انتظام کرنے کیلئے پروگرام پر اتفاق کرنے کیلئے ملاقاتیں کروں گا تاکہ علاج کے منتظر مریضوں کی فہرست میں کمی کی جاسکے۔ ہم نے اسی بات کا وعدہ کیاتھا اور حکومت سنبھالنے کے بعد ہم یہی کررہےہیں ہماری حکومت کا مشن یہی ہے کہ این ایچ ایس کو مستقبل کی ضروریات کے مطابق بنانا ہے۔مجھے خوشی ہے کہ وزیراعظم مشن ڈلیوری بورڈ کی صدارت کریں گےجس کے ذریعے تبدیلی لائی جائے گی اور برطانوی شہریوں کو صحت مند رکھنے کیلئے این ایچ ایس کی تجدید کریں گے۔ 

یورپ سے سے مزید