• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مولانا حافظ محمد ادریس جنجوعہ کوٹلی آزاد کشمیر میں وفات پاگئے

برمنگھم (پ ر) مولانا حافظ محمد ادریس جنجوعہ کوٹلی آزاد کشمیر میں وفات پا گئے۔ جنازہ میں آزاد کشمیر اور پاکستان سے ان کے بہت سے رشتہ داروں، احباب اور جماعتی لوگوں نے شرکت کی۔ یہ کوٹلی کا سب سے بڑا جنازہ تھا۔ اللہ پاک انہیں جنت الفردوس میں جگہ دے۔ مرحوم نے پسماندگان میں بیوہ، پانچ بیٹے اور ایک بیٹی کو سوگوار چھوڑا ہے۔ مرحوم کے فرزند حافظ نعمان ادریس جنجوعہ نے نمازہ جنازہ پڑھائی۔ زاہد صراف جنجوعہ بھی شریک تھے، حافظ امجد کے ایک بھائی ساجد جنجوعہ سلائو میں ہیں اور عابد محمود جنجوعہ حج کیلئے بیت اللہ شریف گئے ہوئے تھے۔ شرکاء نے مرحوم کیلئے دعائے مغفرت کی ہے۔ جامع مسجد ڈڈلی میں مولانا محمد حفیظ اللہ خان المدنی نے حافظ ادریس کی غائبانہ نماز جنازہ پڑھائی۔ ڈڈلی میں جنجوعہ برادری سمیت حاجی ذوالفقار قریشی، حاجی عبدالجبار قریشی، عبدالرحمٰن قریشی، مولانا شعیب احمد میرپوری، قاری ذکاء اللہ سلیم، مولانا جمیل احمد عمری، ڈاکٹر عبدالرب ثاقب اور دیگر نے مرحوم کیلئے دعائے مغفرت اور پسماندگان کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔ واضح رہے کہ سلائو کے حافظ امجد جنجوعہ ، ڈڈلی کے آصف محمود زرگر جنجوعہ اور محمد عمر کوٹلی میں بھتیجے اور بھانجی سفیان شاہد جنجوعہ اور میمونہ امجد جنجوعہ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے، محمد عمر کی زیرنگرانی یہ شادی انجام پائی خطبہ نکاح معروف خطیب حافظ محمد ادریس جنجوعہ نے پڑھایاتھا جس میں بہت سے احباب و اقارب شریک تھے۔ سب نے زوجین اور ان کے والدین و اقربا کو مبارکباد پیش کی اچانک تیسرے دن حافظ محمد ادریس جنجوعہ وفات پا گئے۔
یورپ سے سے مزید