• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کشمیریوں کو حق ملنے تک جدوجہد جاری رکھی جائے گی، چوہدری بابر

میڈرڈ( پ ر ) تحریک کشمیر اٹلی یورپ کے صدر چوہدری بابر وڑائچ نے کہا ہے کہ کشمیری اپنے پیدائشی اور بنیادی حق کے حصول کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں کشمیریوں کی تحریک آزادی اقوام متحدہ کے چارٹرڈ کے عین مطابق ہے اقوام متحدہ نے کشمیریوں کے حق آزادی کو تسلیم کر رکھا ہے۔ اقوام متحدہ کی قراردادیں اس بات کا واضح ثبوت ہیں کہ کشمیریوں کو ان کا پیدائشی اور بنیادی حق خودارادیتدے کر ہی خطے میں امن کا قیام ممکن بنایا جا سکتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز تحریک کشمیر اٹلی یورپ کے ذمہ داران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارت کی طرف سے انسانی حقوق کی بدترین پامالی ہو رہی ہے آئے روز بیگناہ کشمیریوں کو شہید کیا جا رہا ہے اور حریت کانفرنس کی ساری قیادت جیلوں میں بند ہے۔ بھارت ظلم و جبر کے تمام ہتھکنڈے آزمارہا ہے کشمیری بھارت کے تمام تر مظالم کے باوجود اپنی آزادی کی اس تحریک کو جاری رکھے ہوئے ہیں اور یہ تحریک اس وقت جاری رہے گی جب تک کشمیریوں کو ان کا حق ازادی مل نہیں جاتا۔ انہوں نے کہا کہ چار اگست کو اٹلی میں یوم سیاہ منایا جائے گا کشمیر کمیونٹی سے اپیل ہے کہ وہ بھارت کی ظالمانہ کارروائیوں کے خلاف اور کشمیریوں کو حق ازادی دیے جانے کے حوالے سے چار اگست کےپروگرام میں بھرپور شرکت کریں۔ اجلاس میں یورپ کے سینیئرنائب صدر محمودسمیتدیگر مرکزی رہنماؤں اورناظمین نے شرکت کی۔
یورپ سے سے مزید