• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹی ٹی پی درہ آدم خیل کا کمانڈر گرفتار، کراچی میں تخریب کاری کا بڑا منصوبہ ناکام

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سندھ پولیس کے کائونٹر ٹیراریزم ڈیپارٹمنٹ سی ٹی ڈی انویسٹی گیشن ونگ نےکالعدم تحریک طالبان پاکستان درہ آدم خیل کے کمانڈرکو کراچی سے گرفتار کرکرکے مبینہ طور پر محرم الحرام کے دوران کراچی میں تخریب کاری کا بڑا منصوبہ ناکام بنادیا،ڈی آئی جی سی ٹی ڈی آصف اعجاز شیخ نے انچارج انوسٹی گیشن خرم وارث کے ہمراہ اپنے دفتر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایاکہ سی ٹی ڈی انوسٹی گیشن ونگ کے انچار ج اور انکی ٹیم نےدہشت گرد محمد شعیب کو پولیس مقابلے کے بعد کراچی کے علاقے اتحاد ٹاؤن سے گرفتار کیا، گرفتاردہشت گرد پرخیبر پختون خوا حکومت نے زندہ یا مردہ گرفتاری پر 20 لاکھ روپے انعام مقرر کیا ہوا ہے، گرفتار ملزم نے خیبر ایجنسی کی کوئلہ کان سے 16 مزدورں کو اغواء کرنے کے بعد ان کے اہل خانہ سے تاوان طلب کیا اور نہ دینے پر تمام مزدورں کو قتل کر کے علاقہ گل تنگی جوا کی میں اجتماعی قبر میں دفنا دیا تھا جس کا مقدمہ الزام نمبر 10/2021 تھانہ کوہاٹ میں درج ہے، گرفتار ملزم دہشت گردی، قتل، اغواء برائے تاوان، فوجی قافلوں پر حملے، امن لشکر سے مقابلے اور بم دھما کوں میں ملوث ہے ، جن میں کثیر تعدادمیں سرکاری وغیر سرکاری لوگ ہلاک ہوئے،گرفتار ملزم کا بیٹاز کا اللہ پاک فوج سے مقابلے میں اپنے دیگر ساتھیوں کے ساتھ ہلاک ہو چکا ہے۔