اسلام آبا د(این این آئی)قومی اسمبلی نے ریاستی ملکیتی اداروں سے متعلق بل2023کثرت رائے سے منظور کرلیاجبکہ پاکستان شہریت ترمیمی بل مزید غور کے لئے متعلقہ قائمہ کمیٹی کو بھیج دیا گیا۔ بدھ کو پاکستان شہریت ایکٹ 1951میں ترمیم کا بل قومی اسمبلی میں پیش کیا گیا ۔وزیر قانون اعظم نذیرتارڑ نے کہا کہ نئی ترمیم یہ لائی جارہی ہے کہ والدین میں سے کسی ایک کا بھی تعلق پاکستان سے ہوتو بچے کو پاکستان کی شہریت دی جاسکتی ہے ۔اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا کہ حکومت نےریاستی ملکیتی اداروں سے متعلق بل پیش کیا ہے اس سے پہلے قائمہ کمیٹی اجلاس میں سات ترامیم بل میں لائی گئیں۔