• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جوبائیڈن کو بڑا دھچکا، جارج کلونی کا صدارتی انتخاب سے دستبردار ہونے کا مشورہ، نینسی پیلوسی مکمل حمایت سے گریزاں

نیویارک، کراچی (اے ایف پی، نیوز ڈیسک) امریکی صدارتی انتخاب سے قبل صدر جوبائیڈن کو بڑا دھچکہ، ڈیموکریٹ کے فنڈ ریزر اور معروف اداکار جارج کلونی نے صدر بائیڈن پر زور دیا ہے کہ وہ انتخابی مہم کی دوڑ سے دستبردار ہوجائیں، سابق امریکی اسپیکر پارلیمنٹ اور بائیڈن کی سب سے بڑی حامی نینسی پیلوسی نے بھی کھل کر بائیڈن کی حمایت نہیں کی ہے، پیلوسی کا کہنا ہے کہ اپنے مستقبل کا فیصلہ صدر بائیڈن نے خود کرنا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق امریکی صدراتی انتخاب میں ڈیموکریٹک پارٹی کے لئے فنڈز جمع کرنے والے معروف اداکار جارج کلونی نے موجودہ صدارتی امیدوار 81 سالہ جوبائیڈن پراپنی انتخابی مہم سے دستبردار ہوجانے پرزوردیا ہے اورمشورہ دیاہے کہ وہ دوسری مدت کے لئے اپنی لڑ کھڑا ہٹ کو ختم کردیں۔ 

دوسری جانب نینسی پیلوسی نے امریکی نشریاتی ادارے کو دیئے گئے انٹرویو میں کہا ہے کہ اس بات کا فیصلہ صدر نے خود کرنا ہے کہ وہ صدارتی مہم کی دوڑ میں شامل رہتے ہیں یا نہیں تاہم چوں کہ وقت کم رہ گیا ہے اور اگر صدر بائیڈن صدارتی انتخاب کی دوڑ میں شامل رہتے ہیں تو ہم سب ان کی حوصلہ افزائی کریں گے۔

اہم خبریں سے مزید