• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی پی ترجمان سب اچھا کا چشمہ لگا کر اہل کراچی کو بیوقوف بنانا بند کریں، علی خورشیدی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سندھ اسمبلی میں قائد حزبِ اختلاف علی خورشیدی نے پیپلز پارٹی سندھ کے جنرل سیکرٹری وقار مہدی کے حالیہ بیان کو مسترد اور انتہائی بھونڈا قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ گُزشتہ ماہ شہرِ کراچی میں مختلف واقعات میں40سے زائد نوجوان قتل کئےگئے، شہری 564 موٹر سائیکلوں، 24 گاڑیوں اور محنت سے کمائی گئی نقدی سے اسلحے کے زور پر محروم کر دیئے گئے ہیں،جس پر صوبائی حکومت خوابِ خرگوش کے مزے لوٹنے میں مصروف ہے۔ پیپلز پارٹی کے سرکردہ ترجمان سب اچھا ہے کا چشمہ لگا کر اہل کراچی کو بےوقوف بنانے کا سلسلہ بند کرتے ہوئے حقائق کا سامنا کریں، دنیا بھر میں اِس طرز کی بدترین حُکمرانی کی مثال شاید ہی کسی اور ملک میں ہو پیپلز پارٹی کی متعصب اور جابر حکومت اپنے ہی گھر کے لوگوں کھا رہی ہے۔
اہم خبریں سے مزید