• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مزدوروں کیلئے 1224 مفت فلیٹس، وزیراعلیٰ مریم کا اعلان

لاہور(خصوصی نمائندہ)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے مزدوروں کی فلاح و بہبود کے لئے اہم فیصلوں کا اعلان کیا۔وزیر اعلیٰ کی زیر صدارت اجلاس میں لیبر ڈیپارٹمنٹ کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں ٹیکسلا اور سندر لیبر کالونیوں میں مزدوروں کے لئے 1224 فلیٹس بلا قیمت دینے کا اعلان کیا گیا- اعلیٰ تعلیم کیلئے آپکی فیس ہم دینگے،مریم نواز کی میٹرک پوزیشن ہولڈرز سے گفتگو، لاکھوں کے چیک ، ٹرافیاں ،تعریفی سرٹیفکیٹ انعامات دیے۔ وزیر اعلیٰ نے لیبر ڈیپارٹمنٹ کو ورکرز کے لئے6ارب روپے کے ڈیتھ اور میرج گرانٹ کے واجبات ادا کرنے کا حکم دیا- گزشتہ دور حکومت میں 29 ہزار سے زائد ورکرز کو ڈیتھ اور میرج گرانٹ ادا نہیں کی گئی تھی ، اجلاس میں شیخوپورہ کے گارمنٹ سٹی میں خواتین ورکرز کے لئے دو ہوسٹلز بنانے کی منظوری دی گئی- شیخوپورہ میں 704 خواتین ورکرز کو مفت رہائش فراہم کی جائے گی- اجلاس میں لیبر ڈیپارٹمنٹ کی کارکردگی،ورکرز سکالرشپ پروگرام، لیبر کالونیوں کے قیام، مزدوروں کیلئے ہیلتھ فیسیلیٹی پراجیکٹس کا جائزہ لیاگیا-محکمہ لیبر میں اصلاحات، آکوپیشنل سیفٹی اینڈ ہیلتھ اور کم از کم اجرت کے قوانین پر عملدرآمد کا حکم دیا گیا-وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ پنجاب حکومت نے رواں بجٹ میں کم از کم اجرت 37 ہزار روپے مقرر کی ہے۔ سٹیک ہولڈرز کو فوری طور پر اعتماد میں لے کر کم از کم اجرت نافذ کی جائے۔
اہم خبریں سے مزید